ملک بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں دن بہ دن اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے سرکاری اداروں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں تیزی سے اضافے کے پيش نظر جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے پیر کے روز خطے کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کی تمام عدالتوں میں سماعت آن لائن یعنی ورچوئل طریقے سے کے جائیں گی۔ اس دوران عدالت میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔