انٹرنیشنل ہینڈبال فیڈریشن کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر آج ادھم پور میں واقع منی اسٹیڈیم ہینڈبال کورٹ میں سینیئر، جونیئر نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے انٹرنیشنل ہسبینڈ ہفتہ منایا۔
ہینڈبال فیڈریشن آف انڈیا کے صدر جگن موہن راؤ کی جانب سے پروگرام کی شروعات کی گئی۔ ہفتے بھر چلنے والی اس ہینڈ بال سرگرمیوں کی شروعات محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ضلع ادھم پور نے کی۔
ضلع افسر سرون سنگھ نے مہمان خصوصی کے بطور شرکت کی، جب کہ ڈی ایس پی ریلوے اور سابق ہینڈبال کھلاڑی نریش شرما بھی موجود تھے۔