اردو

urdu

ETV Bharat / state

جم مالکان کا حکومت کے خلاف احتجاج - سمت مگوترا کی قیادت میں یہ احتجاج کیا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جم ایسوسی ایشن کے ارکان نے کالی پٹی باندھ کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

جم مالکان کا حکومت کے خلاف احتجاج
جم مالکان کا حکومت کے خلاف احتجاج

By

Published : Jul 11, 2020, 10:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں جم اسوسی ایشن کے ارکان نے کالی پٹی باندھ کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ ایسوسی ایشن نے کانگریس کے سینئر رہنما سمت مگوترا کی قیادت میں یہ احتجاج کیا۔

جم مالکان کا حکومت کے خلاف احتجاج

اس موقع پر سمت نے کہا کہ کووڈ-19 کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ اب پورے ملک میں لاک ڈاؤن کھولا جا رہا ہے، لوگوں کو کچھ شرائط کے ساتھ اپنے کاروبار کھولنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ لیکن جم خانے کھولنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈوڈہ: بٹوگڑھ پنچایت میں پانی کی قلّت

سمت کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں، سگریٹ، گٹکھا اور دیگر اشیاء کھلے عام فروخت کی جا رہی ہیں لیکن جم مالکان مسلسل انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اسے کھولنے کی اجازت دی جائے لیکن حکومت ان کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ یوگ کرو، ورزش کرو اور اپنا امیون سسٹم مضبوط کرو، لیکن میں پوچھنا چاہتا ہوں حکومت سے کہ امیون سسٹم شراب سے مضبوط ہوگا یا پھر ورزش کرنے سے۔ اگر حکومت یہ مانتی ہے کہ روزانہ ورزش کرنے سے جسم مضبوط رہے گا تو پھر جم خانے کھولنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details