دراصل انسپکٹر کمل سنگھ Inspector Kamal Singh نو سال قبل کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی Action Against Militants کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول Model Higher Secondary School In Udhampur کا نام انسپکٹر کمل سنگھ کے نام پر رکھنے کے پروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی اور مہلوک کے لواحقین نے کیا۔ اس کے بعد تمام مہمانوں نے مہلوک انسپکٹر کو پھول چڑھا کر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا Lieutenant Governor Manoj Sinha نے اسکولوں، سڑکوں کا نام شہداء کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہم لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے پر عمل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، سکولوں کو مہلوک کے نام پر وقف کرنا بڑا قدم ہے۔ اس کی وجہ سے ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے۔۔ جموں و کشمیر پولیس کے جوان ملک اور معاشرے کی سلامتی کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب سکول کے طلباء انسپکٹر کی بہادری The Bravery Of The Inspector کی داستانیں پڑھیں گے تو ان میں ملک کی خدمت کا جذبہ پیدا ہوگا۔ مہلوک انسپکٹر نے اسی اسکول سے تعلیم حاصل کیا تھا۔ضلع کی ڈپٹی کمشنر اندو کنول چِب نے کہا کہ ملک کی خدمت کرنا فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کا نام مہلوک کے نام پر رکھنے کی تحریک ہر کسی کو ملے گی۔