اودھمپور:جموں و کشمیر کے ادھمپور میں گورنمنٹ نرسنگ کالج Government Nursing College Udhampur میں مساوی سہولیات کا مطالبہ کرتے ہوئے کالج کے طلباء نے خاموش احتجاج کیا۔ گورنمنٹ نرسنگ کالج ادھم پور کے طلبا نے کلاسز کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کیا۔
طلبا کا کہنا ہے کہ کالج میں کوئی عملہ نہیں ہے اور لائبریری میں کتابیں نہیں ہیں۔ ایسے میں پڑھائی نہیں ہو پا رہی ہے۔ اس حوالے سے متعدد بار حکام سے بات کی گئی لیکن اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔ Protest Against Staff Shortage in Udhampur Nursing College
گورنمنٹ نرسنگ کالج ادھمپور کے طلبا کا خاموش احتجاج محکمہ صحت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے طلبا نے بتایا کہ کالج میں تقریباً تین ماہ سے ان کا سیشن چل رہا ہے لیکن انہیں بہت کم سہولیات مل رہی ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ عملے Staff Shortage in Udhampur Nursing College کا ہے۔ ابھی تک کالج میں عملہ تعینات نہیں کیا گیا ہے۔ انہیں پڑھانے کا کام جے این ایم کا عملہ کر رہا ہے، جب کہ کالج کے سٹاف کی تعیناتی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران وہ کچھ بھی ٹھیک سے نہیں پڑھ سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ انہیں ہاسٹل کی سہولت بھی نہیں مل رہی ہے۔ ہاسٹل کی عمارت تو تیار ہے لیکن انہیں ہاسٹل کی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ سبھی کرائے پر کمرہ لینے پر مجبور ہیں۔ لائبریری میں ضرورت کے مطابق کتابیں نہیں ہیں۔ کالج میں ضرورت کے مطابق پینے کے پانی اور بجلی کی سہولت نہیں ہے۔ بجلی منقطع ہونے پر انہیں گرمی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Silent Protest By Students In Udhampur
یہ بھی پڑھیں:
Rohingya's Protest In Jammu: روہنگیا مسلمانوں کا جموں میں خاموش احتجاج
طلبا نے مزید بتایا کہ کالج تک پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ میٹاڈور کے انتظار میں گھنٹوں بیٹھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری کالج میں ہر طالب علم سے 70 ہزار روپے فیس وصول کی گئی ہے۔ تعلیم اور سہولیات کے نام پر کچھ بھی نہیں مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے انہیں جب تک یہ سہولت فراہم نہیں کی جاتی وہ اسی طرح احتجاج کرتے رہیں گے۔ Silent Protest By Students In Udhampur