اردو

urdu

By

Published : Jun 2, 2021, 5:59 PM IST

ETV Bharat / state

حکومت سوتیلا رویہ اختیار کر رہی: سابق رکن اسمبلی

ادھمپور کے سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور ادھم پور میں صحت کا نظام پوری طرح بگڑ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے جس کی ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہے۔

حکومت سوتیلا رویہ اختیار کر رہی: سابق رکن اسمبلی
حکومت سوتیلا رویہ اختیار کر رہی: سابق رکن اسمبلی

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھمپور میں سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ کے خلاف شدید مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے اس دور میں بھی حکومت سوتیلا رویہ اختیار کر رہی ہے۔

حکومت سوتیلا رویہ اختیار کر رہی: سابق رکن اسمبلی

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں پہلے ادھم پور میں آکسیجن پلانٹ کی مشینری کو راتوں رات واپس کردیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہاں آکسیجن کی کمی ہو گئی اور آکسیجن کی عدم فراہمی کے باعث کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے بند پڑے وینٹیلیٹرز کا ذمہ دار کون ہے؟ انتظامیہ گذشتہ ایک سال سے لاپرواہی برت رہی ہے۔

منکوٹیہ نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 108 ایمبولینس سروس نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگ ہر روز مر رہے ہیں۔ حکومت عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے، جسے کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بلونت سنگھ منکوٹیہ نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور اودھم پور میں صحت کا نظام مکمل طور پر بگڑ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی موت ہو رہی ہے۔ جس کی ذمہ دار حکومت اور انتظامیہ ہے۔

بلونت سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت نے ادھم پور کے لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند نہیں کیا تو آنے والے دنوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور حکومت کے خلاف پرتشدد تحریک شروع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details