جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس واقعے میں کئی دکانیں اور مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ کٹھوعہ ضلع کے بنی سب ڈویژن کے مین بازار میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کی لپیٹ میں متعدد دکانیں اور مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ Fire in Kathua
کٹھوعہ ضلع میں آتشزدگی، متعدد دکانیں اور مکانات جل کر خاکستر یہ بھی پڑھیں: Houses Gutted in Ramban: رام بن میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر
عینی شاہدین نے بتایا کہ بازار میں صبح سویرے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں آگ لگنے کی وجہ سے گھروں میں رکھا گیس سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج موقع پر پہنچ چکی ہے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے