اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: شرد اماوسیا کے موقع پر پنڈ دان کا اختتام - سناتن دھرم سبھا

ادھم پور میں گزشتہ دنوں سے جاری پنڈدان ختم ہوگیا ہے۔ اس دوران پنڈدان کرنے والوں نے اپنے مرحومین کے لیے دعائیں اور منتیں کی۔ اس کے علاوہ غریبوں میں کپڑے، پیسے اور کھانے نذر کیے۔

End of Pind Dan on the occasion of Sharad Amavasya
ادھم پور: شرد اماوسیا کے موقع پر پنڈ دان کا اختتام

By

Published : Sep 17, 2020, 6:41 PM IST

ادھم پور میں گزشتہ دنوں سے جاری پنڈ دان آج اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز لوگ دیویکا گھاٹ پہنچے اور اپنے آباؤ اجداد کے نام پر پنڈدان پیش کیا ساتھ ہی غریب لوگوں میں ان کے نام پر کپڑے، روٹی اور پیسے پیش کیے۔

ادھم پور: شرد اماوسیا کے موقع پر پنڈ دان کا اختتام

اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے سناتن دھرم سبھا کے پنڈت نے بتایا کہ آج پروگرام ختم ہورہا ہے۔ اس دوران عقیدت مند 15 دنوں تک ہمارے گھروں میں مقیم رہے، جن کے نام پر لوگوں نے دعائیں مانگی اور عام لوگوں کو ان کے نام پر کھانا کھلایا۔

وہیں آخری دن میں لوگ دیویکا، نینسو، سدھ مہادیو، توی دریا میں مختلف مقامات پر آباؤ اجداد کو پنڈ دان کی پیش کش کرتے ہیں تاکہ ان کا بھلا ہوسکے۔

اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ برہمنوں کے لئے دیویکا گھاٹ، سدھ مہادیو میں اسکولز کھولنے چاہیے تاکہ ان کا بھلا ہو سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کورونا دور کے دوران پنڈت بہت متاثر ہوئے تھے انہیں بھی انتظامیہ کی جانب سے مناسب معاوضہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details