اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج

احتجاج کو مشتعل ہوتا دیکھ کر ضلع ترقیاتی کمشنر نے عارضی ملازمین کے رہنماؤں کو بلایا اور ان کے مطالبات کا میمورنڈم اعلی افسران کو بھیجا۔

محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج
محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج

By

Published : Oct 12, 2020, 7:22 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں گزشتہ 19 روز سے اپنے مطالبات کو لے کر مسلسل مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کی جانب سے آج ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر مظاہر کیا گیا۔ ملازمین نے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ یہاں بڑی تعداد میں ملازمین تھے اور زوروں سے نعرے بازی لگا رہے تھے۔

محکمہ جل شکتی کے ملازمین کا احتجاج

ایک ملازم نے بتایا کہ 'ہمیں چھ برسوں سے مستقل نہیں کیا گیا ہے۔ اب ہماری تنخواہ وقت پر نہیں دی رہی ہے۔ فیس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے اسکول سے واپس بھیجے جا رہے ہیں۔'

احتجاج کو مشتعل ہوتا دیکھ ضلع ترقیاتی کمشنر نے عارضی ملازمین کے رہنماؤں کو بلایا اور ان کے مطالبات کا میمورنڈم اعلی افسران کو بھیجا۔

ادھم پور: ڈیزل پٹرول کی کمی سے پٹرول پمپ پر جام

ABOUT THE AUTHOR

...view details