ادھمپور:جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پولیس منشیات کے ایک گروہ کو بے نقاب کیا ہے اور منشیات کی اسملنگ کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آج صبح زیرو پوائنٹ چنانی ناکہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کشمیر سے ادھم پور آنے والے رجسٹریشن نمبر PB08BT 9403 کے ٹرک کو روکا گیا جسے پنجاب کے کلوندر سنگھ چلا رہے تھے۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے ہیروئن کے 18 پیکٹ برآمد کیے گئے جن کا وزن تقریباً 21.5 کلو گرام تھا۔
Massive Drugs Seized in Udhampur ادھمپور میں ساٹھ کروڑ سے زیادہ مالیت کی منشیات ضبط
ادھمپور میں آج صبح زیرو پوائنٹ چنانی ناکہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کشمیر سے ادھم پور آنے والے ایک ٹرک کو روکا گیا جسے پنجاب کے کلوندر سنگھ چلا رہے تھے۔ تلاشی کے دوران ٹرک سے ہیروئن کے 18 پیکٹ برآمد کیے گئے- Massive Drugs Seizure By Udhampur Police
منشیات ضبط
ایک اندازے کے مطابق بر آمد شدہ ہیروئن کی قیمت 60 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ پولیس نے منشیات کے ساتھ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے۔ ادھم پور پولیس منشیات کے خلاف زبردست مہم چلا رہی ہے اور گذشتہ 3 ماہ کے دوران بڑی مقدار میں منشیات کے کئی اسمگلرز گرفتار کیا گیا ہے۔ Massive Drugs Seizure By Udhampur Police
مزید پڑھیں:Drug Peddlers Arrested in Poonch: پونچھ میں ہیروئن سمیت دو منشیات فروش گرفتار