اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوگرہ کرانتی دل عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار: بلونت سنگھ

ڈوگرہ کرانتی دل کے چیف سرپرست اور ادھم پور کے سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مسلسل 57 ویں دن تک چلنے والا لنگر عارضی طور پر کل بند کردیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے لنگر میں تعاون کے لیے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

ڈوگرہ کرانتی دل عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار: بلونت سنگھ
ڈوگرہ کرانتی دل عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار: بلونت سنگھ

By

Published : Jul 3, 2021, 2:38 PM IST

اُدھم پور کے سابق رکن اسمبلی اور ڈوگرہ کرانتی دل کے چیف سرپرست شری بلونت سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ 57 دنوں سے ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور میں جو لنگر چل رہا تھا کل سے اسے عارضی طور پر بند کر دیا جائے گا۔

ڈوگرہ کرانتی دل عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار: بلونت سنگھ

انہوں نے بتایا کہ جب کورونا کی دوسری لہر کے دوران لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا۔ اس وقت مریض اور ان کے لواحقین بہت دور سے اسپتال آتے تھے۔ انہیں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ اس دوران کھانے پینے کی کوئی دکان نہیں کھلی تھی، جس کے پیش نظر ڈوگرہ کرانتی دل نے لنگر لگایا تھا۔

منکوٹیا نے بتایا کہ اب لاک ڈاؤن کے کھلنے کے بعد تمام دکانیں کھول دی گئی ہیں۔ جس کے پیش نظر یہ لنگر عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ مانکوٹیا نے کہا کہ لنگر کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے میں بھی مدد کی گئی، جس کے لئے ڈوگرہ کرانتی دل کی طرف سے ایک ہیلپ لائن بھی جاری کی گئی تھی۔

مانکوٹیا نے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس لنگر کو بنانے اور تقسیم کرنے میں 100 نوجوانوں کا تعاون رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مانکوٹیا نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو لنگر کے بارے میں معلومات ملی۔

یہ بھی پڑھیں: Pulwama Encounter: پلوامہ میں تصادم ختم، ایک سکیورٹی اہلکار سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک

منکوٹیا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ ہم سے رابطہ کرسکتا ہے۔ ڈوگرہ کرانتی دل عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details