بھارت کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش کے موقع پر آج اودھمپور کے سبھاش اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے زیر اہتمام چلڈرن ڈے منایا۔
اودھمپور میں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد یوم اطفال کے موقع پر جوڈو، بیڈ منٹن اور یوگا سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔
مقابلے کے بعد مہمان خصوصی کے ہاتھوں مختلف کھیلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو تعریفی اسناد فراہم کیا گیا۔
کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد ستیش کپتا اور مختلف کھیلوں کے ٹرینروں کی نگرانی میں کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود اتھارٹی کے چیئرمین چیف ضلع سیشن جج موہن لال منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو کو بچوں سے بہت پیار تھا اور وہ انہیں ملک کے مستقبل کے لئے تیار کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی محبت کے ساتھ دیکھ بھال کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی ساتھ بچوں کے حقوق کے تحفظ کی بھی ضرورت ہے۔
یوم افطال کے موقع پر ضلع لیگل آتھارٹی کے زیر اہتمام کھیل مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ سکریٹری ڈی ایل ایس اے سندیپ کور نے اپنے خطاب میں اس دن کو منانے کے بنیادی مقصد پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یہ دن بچوں کے حقوق پر بحث کرنے کا دن ہے تاکہ وہ ان کے مراعات سے محروم نہ ہوں۔ انہوں نے آج کے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر اسپورٹس کونسل آف انڈیا کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کھیل مقابلے کے کامیان انعقاد کے لئے ڈی ایل ایس اے کے عملے کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر اتھارٹی کے چیئرمین چیف ضلع سیشن جج موہن لال منہاس مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جبکہ ڈپٹی جج سندیپ کور اس تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ ان کے علاوہ شوالیک کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وکرم گلاٹی، ریٹینر ایڈووکیٹ سنجیت کمار کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔