ڈسٹرکٹ ہسپتال اودھم پور ڈائریکٹر فیملی ہیلتھ ویلفیئر حفاظتی ٹیکے اور زچہ بچہ صحت ڈاکٹر چندر پرکاش نے لیبر وارڈز کا دورہ کیا۔
'حاملہ خاتوں کی آخیر ماہ میں کووڈ-19 کی چانچ لازمی' ڈاکٹر چندر پرکاش نے یہاں کے زچہ بچہ وارڈز، او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر میں کی جانے والی دیگر احتیاطی تدابیر کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈائریکٹر نے یہ بھی کہا کہ آخری ماہ میں حاملہ خواتین کے لئے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے ہسپتال عملے کو صحت سے متعلق معاملے پر سختی سے عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
اس سے قبل ڈائریکٹر چیف میڈیکل آفیسر ادھم پور ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ اور کوویڈ- 19 کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ڈاکٹر یاسین خان کے ساتھ ضلع کی حالت اور کورونا وائرس وبا سے لڑنے کے طریقے کار کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی۔