آج جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کانگریس کے ضلعی صدر کرشنا چندر بھگت کی سربراہی میں ڈیزل اور پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اُدھم پور میں کانگریس کارکنوں نے احتجاج درج کرایا اور بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔
احتجاجی کانگریس کارکنوں نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے لئے ایک میمورنڈم بھی ڈسٹرکٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا کے حوالے کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالے۔