اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: ہاؤسنگ کالونی میں اوپن جم - ائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ہاؤسنگ کالونی میں اوپن جم بنایا گیا ہے۔ اوپن جم کا افتتاح جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کیا۔

ہاؤسنگ کالونی میں اوپن جم
ہاؤسنگ کالونی میں اوپن جم

By

Published : Jul 24, 2020, 5:18 PM IST

جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے اس موقع پر مقامی لوگوں سے بات کی اور انہیں مشینوں کا پورا فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک بھر کے دیگر شہروں میں اوپن ایئر جم لگائے گئے ہیں اور خاص طور سے کھلی جگہ میں ورزش کرنے والوں کو اچھی سہولت دی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: ہاؤسنگ کالونی میں شجرکاری

انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشیمر پولیس کا منصوبہ ہے کہ اسی طرح کی سہولت دیگر مقامات پر دی جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'جلد ہی یہ سہولتیں جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں بھی آ جائيں گی۔'

انہوں نے اس منصوبے کو جلد پورا کرنے کے لیے پولیس کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دیگر اضلاع بھی منصوبے کے ساتھ آئیں گے جس سے عوام کو فائدہ ملے گا۔

پارک میں لگائی گئی مشینوں میں ورزش کرنے کے لیے ٹویسٹر، ایب مشین، شولڈر پریس، چیسٹ پریس، روئنگ، اسٹیپر، واکر اور اسپائڈر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اوپن ایئر جم میں ایل ای ڈی لائٹس اور آئرن بینچ بھی لگائے گئے ہییں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details