جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے پیش نظر یوٹی حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا کی جانچ کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسی ضمن میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے پی ایچ سی ٹکری کو کورونا ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جہاں پر بیرونی ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی کورونا کی جانچ کی جائے گی۔