پبلک ورکس کے تحت سرکٹ ہاؤس میں آنے والے لوگوں اور ملازمین کو مناسب اور بہتر رہائش کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ادھمپور کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جمعہ کو ادھمپور میں محکمہ آر اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ تعمیر شدہ سرکٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔
اودھمپور: مہمانوں کے لئے تزئین شدہ سرکٹ ہاؤس تیار اس موقع پر سپریٹنڈنگ انجینئر شکتی ساگر، چیف پلاننگ آفیسر راجیو بھوشن، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی گردھاری لال موجود تھے۔
تزئین و آرائش والے مہمان خانے میں 5 کمرے، ایک کھانے کا کمرہ، ایک بیڈ روم اور ایک دفتر کی سہولت ہے۔
واضح ہو کہ پرانا بلاک گذشتہ پندرہ سالوں سے استعمال میں نہیں تھا اور ڈی ڈی سی ادھمپور کی مداخلت کے بعد اس بلاک کو ضلع بجٹ سے دوبارہ تشکیل دیا گیا تھا اور آج اسے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے۔
ڈی ڈی سی نے بتایا کہ دیکھا گیا ہے کہ ادھمپور نیشنل ہائی وے پر ہونے کی وجہ سے یہاں سرکاری رہائش کی سہولت کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور یہاں سرکٹ ہاؤس میں اس سے قبل محدود سہولیات تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بلاک ہاؤسنگ کی مرمت کے بعد یہ کسی حد تک حل ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی نے اس عمل کو بروقت مکمل کرنے پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کو مبارکباد پیش کی۔