جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور کے ڈی سی اندو کنول چب نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں آگاہ کرنے کے ساتھ سخت کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے۔ ڈی سی نے کہا کہ آج کل کووڈ کا خوف مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔
ادھمپور:ماسک لگانے کیلئےڈی سی کا پیغام باہر بڑی تعداد میں لوگ ماسک کے بغیر گھوم رہے ہیں۔ کچھ نے مالا کی طرح ماسک پہنے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ جب کوئی انتظامیہ اور پولیس آفیسر نظر آئے تو فورا ہی منہ پر لگایا جاسکے۔
مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہیکہ دو ماہ قبل کووڈ کے بارے میں لوگوں میں اتنا خوف تھا کہ لوگ ہر وقت ماسک پہنے رہتے تھے۔
اس ضلع میں آکسیجن سلنڈر ، آکسیمٹر ، دوائیوں کے انتظامات کی بات کی گئی تھی۔ لیکن اب اس کے بارے میں کوئی فکرمند نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادھم پور شہر کو پوری طرح سے آرمی، آئی ٹی بی پی، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز نے گھیر رکھا ہے۔ سیکیورٹی فورسز ہر وقت ماسک پہنے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ سب کووڈ کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔
لیکن ادھم پور کے عوام اس طرف توجہ نہیں دے رہی ہیں۔گاڑیوں کے اندر بھیڑ ہے اور اس ہجوم میں بہت سارے لوگ بغیر ماسک کے سفر کر رہے ہیں۔ ہمیں اندازہ نہیں ہے کہ مجمع میں ماسک پہننا کتنا ضروری ہے۔ ان دنوں ماسک کاپہننا بہت ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:
انتظامیہ بھی اس سلسلے میں مستقل کارروائی کر رہی ہے۔ ابھی تک ضلع انتظامیہ ماسک کے بغیر باہر جانے والے لوگوں سے پورے ضلع میں 19 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کر چکی ہے۔