اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھمپور: پی ایچ ای محکمہ کے ایگزیکٹیو آفیسر کا گھیراؤ

جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور کے جکھونی علاقے میں کونسلر اور مقامی لوگوں نے پانی کے مسئلے پر محکمہ پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو افسر کا گھیراؤ کیا۔

Councilors and ward residents rage against the PHE department.  Jakhaini residents struggling with water problem.
Councilors and ward residents rage against the PHE department. Jakhaini residents struggling with water problem.

By

Published : Jun 15, 2020, 10:26 PM IST

در اصل جکھونی علاقے میں پانی کے مسئلے پر وارڈ نمبر 1 کی کونسلر پریتی کھجوریا اور وارڈ نمبر 20 کے کونسلر جگدیش بھاردواج نے محکمہ پی ایچ ای کے ایگزیکٹیو افسر کو جائزہ لینےکے لیے بلایا جہاں کونسلر سمیت مقامی باشندوں نے پانی کے مسائل کو حل کرانے کے لیے آفیسر کا گھیراؤ کرلیا۔

ویڈیو

مقامی کونسلر پریتی کھجوریا نے کہا کہ' جکھونی علاقے میں پینے کے پانی کی پریشانی انتہائی تشویشناک ہے، مقامی لوگوں کو پانی لانےکے لیے کئی کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے، جبکہ ان علاقوں میں آنے والا پانی دوسری جگہ بھیجا جارہا ہے۔

لوگوں کا الزام ہے کہ جکھونی علاقے میں کے جونیئر انجینئر ایک ڈرافٹ مین ہے اور وہ اپنی من مانی کرتا ہے مزید لوگوں کو پانی کی فراہمی نہیں کررہا ہے، جس کی وجہ سے پورے علاقے میں پانی کے لیے ہنگامہ برپا ہے۔

کونسلرز اور مقامی لوگوں نے ایگزیکٹو کا گھیراؤ کیا اور پانی کے مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا۔ بعد میں افسر نے کونسلرز کو یقین دلایا کہ آج سے ان کے علاقے میں مسلسل پانی کی فراہمی کی جائے گی۔ اس کے بعد ہی مقامی لوگوں نے گھیراؤ کو ختم کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details