اردو

urdu

By

Published : Mar 18, 2020, 11:53 PM IST

ETV Bharat / state

ادھم پور: گاڑیوں کی آمد و رفت بند

جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو پوری طرح بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گاڑیوں کی آمد و رفت بند
گاڑیوں کی آمد و رفت بند

اس کے علاوہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاط برتتے ہوئے 31 مارچ تک ضلع میں ہوٹل اور ریستراں بھی بند کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گاڑیوں کی آمد و رفت بند

ضلع مجسٹریٹ پیوش سنگلا نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعہ نافذ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد و رفت بند ہے۔ حالانکہ وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والے قومی شاہراہ پر آمد و رفت میں کچھ ڈھیل دی گئی تھی، لیکن آر ٹی او ادھم پور کی رچنا شرما نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو منسوخ کیا جائے گا۔

آر ٹی او نے ٹرانسپورٹ افسران کے ساتھ پورے شہر کا جائزہ لیا اور جہاں بھی لوگ ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے، وہاں ضروری کاروائی کی گئی۔ پورے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ کی منسوخی کے ساتھ شہر کے اہم چوک جیسے ایم ایچ چوک، استھیلیا چوک اور ضلع کے دیگر اہم سٹاف مسافر سے بھرے پائے گئے، جو اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان میں سے زیادہ تر طلباء تھے۔ وہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے اسکول اور کالج بند ہونے کے بعد واپس اپنے گھر آ رہے تھے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے آر ٹی او نے کہا کہ 'ہم نے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کی ضرورت محسوس کیا تاکہ مسافر کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکے'۔

وہیں دوسری جانب ان طلبا کو گاڑی مہیا کرا کر ان کے گھر روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ کوئی بھی مسافر بیچ میں نہ پھنس جائے۔ ہم نے کچھ خاص بسوں کا انتظام کیا ہے کہ تاکہ طلباء کو محفوظ اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details