اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: دو فریقین کے درمیان تصادم - چار افراد شدید زخمی

متاثرین کے لواحقین نے بتایا کہ وہ رات کے وقت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور لاٹھیوں سے بری طرح مارنے لگے۔ جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ادھم پور: دو فریقین کے درمیان تصادم
ادھم پور: دو فریقین کے درمیان تصادم

By

Published : Jun 12, 2021, 10:26 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور سے متصل ملاڈ گاؤں میں گزشتہ رات دو گروپوں کے مابین باہمی دشمنی کی وجہ سے تصادم ہو گیا۔ جس میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بتادیں کہ پانی کو لے کر ان دونوں گروپوں کے درمیان کئی برسوں سے تنازعہ چل رہا تھا۔ دراصل گزشتہ روز جب ایک خاص ذات کے لوگ پانی لینے کے لئے کنویں پر گئے اور وہاں پر دوسرے گروہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ شام کے وقت دوسرے گروہ کے لوگ ان لوگوں کی کالونی میں پہنچے اور ان لوگوں کی بری طرح پٹائی کر دی، جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ادھم پور: دو فریقین کے درمیان تصادم

وہیں متاثرین کے لواحقین نے بتایا کہ وہ رات کے وقت اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھر میں داخل ہو گئے اور لاٹھیوں سے بری طرح مارنے لگے۔ جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ 'ذات پات کو لے کر یہ لوگ اکثر لڑتے رہتے ہیں۔ پولیس میں بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا لیکن ان لوگوں نے پولیس کی پرواہ نہیں کی اور آج جان لیوا حملہ کیا۔'

فی الحال پولیس پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details