اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور میونسپل کونسل کی ناجائز قبضہ کے خلاف مہم - ناجائز قبضہ کے خلاف مہم

ادھم پور میونسپل کونسل نے شہر کے مختلف مقامات پر دکانداروں اور مقامی لوگوں کے ناجائز قبضے کے خلاف مہم چلا کر تجاوزات کو ختم کردیا۔

campaign against illegal occupation by udhampur municipal council
ادھم پور میونسپل کونسل کی ناجائز قبضہ کے خلاف مہم

By

Published : Sep 26, 2020, 4:43 PM IST

گزشتہ دنوں سے ادھم پور میونسپل کونسل کی جانب سے مسلسل ناجائز قبضہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اسی ضمن میں آج سی ای او سنتوش کوتوال کی نگرانی میں شہر کے متصل اومڑا موڑ پر بھی ناجائز قبضہ کے خلاف مہم چلائی گئی۔

ادھم پور میونسپل کونسل کی ناجائز قبضہ کے خلاف مہم

اس دوران میونسپل کونسل کی جانب سے ٹیم نے جے سی بی کے ذریعہ سے ناجائز قبضے کو ہٹاتے وقت میونسپل کونسل کی ٹیم کے ساتھ مقامی لوگوں کے ساتھ بدکلامی بھی ہوئی، نیز کچھ لوگوں نے میونسپل کونسل کی حمایت بھی کیے۔

سنتوش کوتوال نے کہا کہ شہر میں مختلف مقامات پر دکانداروں اور مقامی لوگوں کی طرف سے تجاوزات کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک اور دیگر سہولیات میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس کے علاوہ متعدد لوگوں کی طرف سے بھی ایسی شکایات موصول کی جارہی تھی، جس کی وجہ سے آج میونسپل کونسل کی طرف انسداد تجاوزات مہم چلا کر تجاوزات کو ختم کردیا گیا، انہوں نے عوام اور دکانداروں سے تجاوزات نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details