اردو

urdu

By

Published : Oct 8, 2020, 7:59 AM IST

ETV Bharat / state

ادھمپور میں آیوشمان بھارت کیمپ کا اہتمام

بی جے پی یوتھ سیل کے زیر اہتمام آیوشمان بھارت اسکیم سے لوگوں کو جوڑنے کے لئے کیمپ لگایا گیا ہے۔

BJYM Udhampur
BJYM Udhampur

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ سیل کے زیر اہتمام ادھمپور کے وارڈ نمبر 15 میں آیوشمان بھارت (پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا جموں و کشمیر صحت اسکیم) کا آغاز کیا گیا۔

اودھم پور میں آیوشمان بھارت کیمپ کا انعقاد

اس کیمپ کا اہتمام ریاستی بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی جاری کردہ ہدایات کے تحت کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح بی جے پی یوتھ سیل کے ضلع صدر سشانت گپتا کی زیر صدارت ریاستی نائب صدر بی جے پی پون کھجوریہ نے کیا۔

پون کھجوریہ نے مفت صحت بیمہ فراہم کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اضلاع میں ایسے کیمپوں کے لئے ریاستی صدر بی جے وائی جے کے (یوٹی) ارون دیو سنگھ جموال کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے بی جے وائی ایم ادھمپور کی ٹیم کو ان کے بہترین انتظام پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ضلع بی جے وائی ایم اسی طرح عوامی مفادات کے کام جاری رکھے گا۔

اس موقع پر بی جے پی یوتھ سیل کے ادھمپور ضلع صدر سشانت گپتا نے کہا کہ ہم اس کیمپ کا اہتمام ریاستی صدر بی جے وائی جے کے اتون دیو سنگھ جموال کی ہدایت پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے ادھمپور کے تمام لوگوں کو آیوشمان بھارت میں گولڈن کارڈ کے لئے اندراج کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کیمپ کے ذریعے 7 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک وارڈ نمبر 14، 15 اور 16 کے لوگوں کی مدد کریں گے۔ اس کے بعد شہر کے مختلف حصوں اور ضلع سے باہر کے لوگوں کی مدد کریں گے۔ سشانت گپتا نے مختلف وارڈوں کے کونسلرز اور بی جے پی کے تمام سینئر رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details