اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنماؤں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج - پاکستان کے عسکریت پسندوں کو متنبہ کیا

جموں و کشمیر کے کولگام میں گزشتہ کل عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی کے یوتھ ونگ کے رہنما فدا حسین سمیت دو دیگر کارکن ہلاک ہوئے تھے۔

protest at Udhampur
ہلاکت کے خلاف احتجاج

By

Published : Oct 30, 2020, 7:18 PM IST

ادھم پور: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی جنتا پارٹی کے تین رہنماؤں کی ہلاکت کے خلاف بی جے پی کے کارکنان نے احتجاج کیا۔

ہلاکت کے خلاف احتجاج

اس موقع پر بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کے ضلع صدر سشانت گپتا نے پاکستان اور پاکستان کے عسکریت پسندوں کو متنبہ کیا ہے کہ 'اگر وہ اپنی ناپاک حرکتوں سے باز نہیں آئے تو بہت جلد ہی بھارت پی او کے میں بھی اپنا پرچم لہرائے گا'۔ انہوں نے مذید کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کا ہر سپاہی بھارت کے ترنگے کی آن بان شان کے لیے اپنے خون کا آخری قطرہ نچھاور کر دے گا'۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما وویک گپتا نے کہا کہ 'دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا'۔ انہوں نے پاکستان پر بھی نکتہ چینی کی۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر کے کولگام میں گزشتہ کل عسکریت پسندوں کے حملے میں بی جے پی کے یوتھ ونگ کے جنرل سکریٹری فدا حسین سمیت دو دیگر کارکن کو مشتبہ عسکریت پسندنوں نے ہلاک کردیا۔

ہلاک شدہ بی جے پی کارکنان کی شناخت بی جے پی یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری فدا حسین ایتو ولد غلام احمد، عمر رشید ولد رشید بیگ اور عمر رمضان حجام ولد محمد رمضان کے بطور ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی کارکنان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین کارکنان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں عملے کا فقدان


واضح رہے کہ وادی میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران کا یہ ایسا چوتھا حملہ ہے۔ رواں برس 6 اگست کو عسکریت پسندوں نے ویسو قاضی گنڈ میں بی جے پی کے سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ولد علی محمد کو ہلاک کر دیا تھا، جب وہ اپنے مکان کے باہر کھڑے تھے۔ 4 اگست کی شام قاضی گنڈ میں ہی بی جے پی کے پنچ عارف احمد پر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details