اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہفتے میں دو روز شہریوں کے آمد و رفت پر پابندی - بارہمولہ

ریاستی حکومت نے سیکورٹی فورسز کی آمد و رفت کے پیش نظر سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں دو دن بارہمولہ سے ادھمپور تک ہر قسم کا ٹریفک مکمل طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 4, 2019, 2:24 PM IST

حکومت کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی نقل و حمل کے دوران جموں سے سرینگر شاہراہ پر شہریوں کے آمد و رفت پر پابندی عائد کی جائے گی۔

اتوار اور بدھ کی صبح کے 4 بجے سے شام کے 5 بجے تک بارہمولہ سرینگر شاہراہ سمیت قاضی گنڈ، جواہر ٹنل، بانہال اور رامبن میں نقل حمل پر پابندیاں عائد رہیں گی۔

متعلقہ ویڈیو

ان احکامات کا اطلاق31مئی تک جاری رہے گا۔ اس حوالے سے عام لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے اس فصلے سے نہ صرف عام لوگوں کو مشکلات ہوگی بلکہ بیماروں کو بھی مشکلات سے دوچار ہونا پڑے گا۔
عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے اس حکمنامے پر نظر ثانی کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details