اردو

urdu

By

Published : Jul 8, 2021, 2:02 PM IST

ETV Bharat / state

ادھم پور: بلونت سنگھ منکوٹیا نے بجلی ورکنگ سسٹم کو لیکر مظاہرہ کیا

ڈوکرا کرانتی دل کے چیف بلونت سنگھ منکوٹیا نے اپنے حامیوں کے ہمراہ بجلی کی غیرقانونی کٹوتی اور ورکنگ سسٹم کے لئے پاور آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ادھم پور: بلونت سنگھ منکوٹیا نے بجلی ورکنگ سسٹم کو لیکر مظارہ کیا
ادھم پور: بلونت سنگھ منکوٹیا نے بجلی ورکنگ سسٹم کو لیکر مظارہ کیا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ادھم پور میں ڈوکرا کرانتی دل کے چیف بلونت سنگھ منکوٹیا اور سابق رکن اسمبلی نے اپنے حامیوں کے ہمراہ بجلی کی غیر قانونی کٹوتی اور ورکنگ سسٹم کے لئے پاور آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ایکس ای این پتلا نذر آتش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ادھم پور میں بجلی کی بہت زیادہ کٹوتی ہے اور گرمی بھی عروج پر ہے۔ اس سلسلے میں لوگوں کی جانب سے مظاہرے بھی کیے جارہے ہیں اور ڈوگرہ کرانتی دل کے چیف بلونت سنگھ منکوٹیا لوگوں کے مفاد کے لئے آگے آئے ہیں اور آج انہوں نے بجلی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی ٹھیک سے کام نہیں کررہی ہے۔

ادھم پور: بلونت سنگھ منکوٹیا نے بجلی ورکنگ سسٹم کو لیکر مظارہ کیا

معزز ایل جی نے یہ بھی کہا تھا کہ عوام کو 8 گھنٹوں کے اندر بجلی فراہم کی جانی چاہئے یا 8 گھنٹے میں نئے ٹرانسفارمر لگائے ہیں۔ اگر وہ خراب ہوجاتے ہیں، لیکن زمینی سطح پر باتیں صرف کھوکھلی ثابت ہو رہی ہیں اور لوگ اس موسم گرما میں پانی اور بجلی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادھم پور: محکمۂ بجلی کے خلاف میاں باغ رہائشیوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ جو رقم محکمہ بجلی کے ذریعہ بجٹ کے مطابق ضلعی سطح پر بھیجی جاتی ہے، وہیں سے یہ رقم کہیں اور ڈال دی جاتی ہے، یہ بھی تشویش کی بات ہے اور حکومت کو اس تعلق سے نوٹس لینا چاہئے اور جس طرح سے غیر قانونی کٹوتی کی جارہی ہے۔ لوگوں کا جینا دشوار ہوگیا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بجلی کی غیرقانونی کٹوتی بند نہ کی گئی تو آنے والے وقت میں پُرزور مظاہرے کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details