جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں 'بچ دعا' کا تہوار منایا گیا۔ ڈوگرا برادری کے لوگ اس تہوار کو دھوم دھام سے مناتے ہیں۔ یہ تہوار ماں اور بچے کے درمیان پیار کی نشانی ہے۔
ادھم پور میں اگست ماہ کی 15 تاریخ کو یہ تہوار روایتی طریقے سے منایا گیا۔ ماؤں نے ورت رکھ کر اپنے بیٹوں کی لمبی عمر کی دعا کی۔ اس موقع پر ماؤں نے میٹھی روٹیوں سے ٹوٹ نام کی مٹھائی بنائی اور بھگوان کو چڑائی۔