جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں سماجی کارکن امن شرما کے ذریعے ضلع اسپتال میں کورونا جانچ کے لئے بنائی گئی جگہ پر مارکنگ کی گئی اور لوگوں کو معاشرتی فاصلے (سوشل ڈسٹنسنگ) کے متعلق بیدار کیا گیا۔
اس موقع پر امن شرما نے کہا کہ کورونا جانچ کرانے کے لئے اسپتال میں لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھی جا رہی ہے لیکن اس دوران لوگ معاشرتی فاصلے پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ اس لئے وہ لوگوں کو معاشرتی فاصلے کے متعلق بیدار کرنے کی کوشش کرر ہے ہیں تاکہ لوگ اس وبا سے محفوظ رہ سکیں۔