سکیورٹی گارڈ کی سرگرمی اور لگن کی وجہ سےجموں خطے کے اودھم پور پولیس نے ڈومل چوک ادھم پور میں واقع جموں وکشمیر بینک کے اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
سیکیورٹی گارڈ جو اے ٹی ایم سے متصل کمرے میں تھا اسے صبح 4 بجے اے ٹی ایم کے کمرے سے آواز آئی جس کی وجہ سے وہ آہستہ آہستہ اے ٹی ایم کے کمرے میں داخل ہوا کہ اس نے ایک شخص کو لوہے کی چھڑ سے مشین کو ٹوڑتے ہوئے دیکھا۔