ادھم پور:24 ویں کارگل ڈے کے موقعے پر بھارتی سابق فوجی خواتین نے دہلی سے ادھم پور تک ریلی نکالی۔ ان بہادر خواتین سے ملنے کے لیے بڑی تعداد میں ویر ناری، کارگل جنگ کے سابق فوجی، این سی سی کیڈٹس اور فوجی افسران آج ادھم پور گیریژن میں جمع ہوئے۔ شمالی کمان کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل آنندا سین گپتا بھی خواتین بائیکرز کو مبارکباد دینے کے لیے موجود تھے۔
25 بائیک سوار کارگل جنگ میں شہید فوجیوں کو خراج عقیدت دینے کے لیے ریلی نکالی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ان شہداء کی بیوائیں شامل ہوئیں جنہوں نے ملک کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی اور اپنی جان گنوائی۔ لیفٹیننٹ کرنل رویندرجیت رندھاوا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارگل فتح کے ان 24 سال کا جشن منانے کارگل جا رہے ہیں۔ یہ ویر ناری کے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، ہم اسے بیان نہیں کر سکتے۔