شمالی کمانڈ ملٹری ہسپتال نے کووڈ 19کی جانچ کے لئے جدید ترین آلات سے لیس ایک لیب مقامی لوگوں کے لئے کھول دیا ہے، جس میں 100 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے۔
اودھمپور ضلع کے باشندوں کو اس سے فائدہ ہوگا کیونکہ اب کووڈ 19 کی جانچ اودھمپور میں ہی ہوگی۔ شمالی کمانڈ ملٹری اسپتال نے آج ضلع انتظامیہ کی درخواست پر اپنی پیتھولوجیکل لیباریٹری کو کھول دیا۔
آرمی اسپتال میں عام لوگوں کی کوویڈ 19 کی جانچ ہوگی واضح ہو کہ اس سے قبل کووڈ 19 کی جانچ کے لئے ضلع اسپتال نمونے جمع کرکے جموں میڈیکل اسپتال بھیجتا تھا لیکن اب یہ سہولت اودھمپور کمانڈ اسپتال میں مہیا کرائی جارہی ہے۔
شمالی کمانڈ ملٹری اسپتال کے صدر میجر جنرل ایس سی گپتا نے کہا کہ اب تک یہاں 68 عام لوگوں کے نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے اس اسپتال میں 100 بستروں کی گنجائش والے چار آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمانڈ اسپتال کے ماہرین کی ایک ٹیم کورونا وائرس کے مشتبہ معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں 100 بستر کی گنجائش والے چار آئیسولیشن وارڈ، لائف سیونگ میڈیکل اکیوپمنٹ اور ادوات مہیا ہے۔ اسپتال نے صحت ملازمین کے لئے خصوصی سوٹ، این 95 ماسک اور حفاظتی اکیوپمنٹ بھی خریدا ہے۔
تمام مریضوں کا سانس کے انفیکشن کا علاج کیا جائے گا اور مشتبہ مریضوں کا علاج کوویڈ 19 او پی ڈی میں کیا جائے گا۔