جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں واقع شیو نگر علاقے میں سٹی کاؤنسل کی جانب سے غیر قانونی قبضہ ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ یہ کاروائی آدھا کلومیٹر کے درمیان کی گئی۔ اس کی زد میں تقریبا 40 عمارتیں اور دوکانیں آئیں۔
بنا کسی اطلاع کے کی گئی اس کاروائی سے مقامی لوگوں کے ساتھ وارڈ کے کونسلر نے بھی اعتراض جتایا۔
سٹی کاؤنسل کے افسر نے کہا کہ 'لوگوں نے سڑک پر غیر قانونی قبضہ کر کے گلیوں میں سیپٹک ٹینک اور پانی کی ٹنکیاں بنا رکھی تھیں۔ ایسے قبضے کو ہٹانے کے لیے سٹی کاؤنسل کو پہلے سے کوئی نوٹس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔' افسر نے لوگوں کو اپنے آپ سے غیر قانونی قبضے ہٹانے کی ہدایت دی۔