جموں وکشمیر کے ضلع ادھمپور میں احتجاج کر رہی آنگن واڑی ورکرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کے لیے کئی سالوں سے احتجاج کر رہی ہیں، لیکن انتظامیہ ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ انہوں نے کہا کہ صرف 4000 روپے ماہانہ تنخواہ سے وہ اپنے گھر کا خرچہ نہیں چلا پا رہی ہیں۔ انہیں بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جارہا۔ Anganwadi workers Protest
انہوں نے یوٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔ کیونکہ اتنے کم پیسوں سے وہ اپنا اور اپنے کنبے کا خرچ چلانے سےقاصر ہیں، لیکن انتظامیہ ان کی جانب کوئی توجہ نہیں دی رہی ہے۔ Anganwadi workers Protest