ذرائع کے مطابق پتنی ٹاپ علاقے کو انتظامیہ کی جانب سے ریڈ زون میں شامل کیا گیا ہے لیکن وہیں ہوٹلز مالکان کا کہنا ہے کہ 'یہ محض ایک افواہ ہے جبکہ ایسا نہیں ہے کہ پتنی ٹاپ کے سیاحتی مقام کو ریڈزون میں شامل کیا گیا ہے'۔
اُدھمپور: پتنی ٹاپ میں سیاحوں کوآنے کی اجازت دی جائے اس تعلق سے ہوٹل ایسو سی ایشن نے انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
ہوٹل ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا ہے کہ 'ان دنوں پتنی ٹاپ کے ہوٹل کاروباریوں کا کام زوروں پر چلتا ہے، اچھی آمدنی ہوتی ہے لیکن انتظامیہ کے احکامات کی وجہ سے ہوٹل میں سیاح نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا کاروبار پوری طرح ٹھپ ہو گیا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ اگر پتنی ٹاپ میں سیاحوں کو آنے کے لیے ہوٹل کی کنفرم بکنگ لازمی ہے تو ان سیاحوں کو ہی اجازت دی جائے تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے۔
مزید پڑھیں:
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان دنوں سب سے زیادہ سیاح یہاں آتے ہیں جس کے سبب ان کا روزگار چلتا ہے اور اس سے سال بھر کی کمائی ہوجاتی ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان کے سبب سیاح یہاں نہیں آرہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ ادھمپور اور رامبن سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر توجہ دی جائے۔