مقامی لوگوں نے کئی بار محکمہ بلدیہ اور کونسلر کو اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ مگر کسی نے توجہ نہیں دی جب بھی بارش ہوتی ہےتو اس نالے میں پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے اور پانی لوگوں کے گھروں کے اندر آجاتا ہے اور اگر اس وقت کوئی بیمار ہو جائے یا باہر جانا پڑے تو وہ باہر نہیں جا سکتے ہیں۔ بچے سکول نہیں جا سکتے۔ بوڑھے لوگ اس سڑک پر نہیں چل سکتے۔
ادھم پور: پانی کی نکاسی کو لیکر مقامی لوگوں کا احتجاج
ادھم پور کے علاقہ شکتی نگر وارڈ نمبر 7 کے مقامی لوگ پانی کی نکاسی کے مسئلے سے پریشان ہے۔ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے۔ انتظامیہ سے گزارش کی گئی کہ گلی کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے۔
ادھم پور:پانی کی نکاسی کو لیکر مقامی لوگوں کا احتجاج
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد پانی کو نکالنے کے مسئلہ کو حل کریں تاکہ لوگوں کے گھروں کو نقصان نہ پہنچے اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں:ترال۔سیلابی صورتحال سے گانگ کی آبادی پریشان
مقامی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور منچالی محکمہ کسی بڑے حادثے کے منتظر ہیں۔