اردو

urdu

ETV Bharat / state

سلک پروڈکٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر منظور قادری کا مارکیٹ دورہ - udhampur news

جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کوکون مارکیٹ چل رہی ہے ۔ سلک پروڈکٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر منظور قادری نے آج مارکیٹ کا دورہ کیا۔

سلک پروڈکٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرمنظورقادری نےکوکون مارکیٹ کا دورہ کیا
سلک پروڈکٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرمنظورقادری نےکوکون مارکیٹ کا دورہ کیا

By

Published : Jul 16, 2021, 4:15 PM IST

ادھم پور میں گذشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوکون مارکیٹ نہیں لگائی جا سکی تھی۔

سلک پروڈکٹس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرمنظورقادری نےکوکون مارکیٹ کا دورہ کیا

لیکن اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ اس بار مارکیٹ بہت اچھی چل رہی ہے اور منافع بھی بہتر ہورہا ہے۔

ضلع ادھم پور کا کوکون پورے جموں و کشمیر میں بہترین سمجھا جاتا ہے اور اس بار کسانوں کی ریشم کی پیداوار بھی اچھی ہوئی ہے ۔

اس بار ریشم کے شتکار مارکیٹ میں اچھی قیمت حاصل کر رہے ہیں۔

اس بار جموں و کشمیر کے علاوہ کرناٹک اور مغربی بنگال کے تاجر بھی اس مارکیٹ میں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ادھم پور:کوکون منڈی کا آغاز کیا گیا

ڈائریکٹر نے کہا کہ جو مقامی کوکون فیکٹری میں کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان لوگوں کو مالی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ کیوں کہ کورونا کے دوران ان کا کام بھی متاثر ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details