میدانی علاقے سے پہاڑی علاق کی جانب جا رہے گجر بکروال کے لوگوں کو گزشتہ رات ادھم پور سے 25 میل دور درسو علاقے میں کافی نقصان جھیلنا پڑا۔ درسو علاقے میں سڑک پر ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آنے سے 36 بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔
بکروال افراد نے بتایا کہ گزشتہ شب وہ اپنے جھنڈ کے ساتھ پہاری علاقوں کی جانب جا رہے تھے اسی درمیان ایک تیز رفتار ٹپر نے ان کی 36 بھیڑوں کو کچل دیا۔ بکروالوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔