جموں: عام آدمی پارٹی نے سابق ایم ایل اے اودھم پور بلونت سنگھ منکوٹیہ کو دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساز باز کے الزام میں پارٹی سے نکال دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ بلونت سنگھ منکوٹیہ کی بنیادی رکنیت پارٹی مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں منسوخ کی جاتی ہے۔ AAP expels former MLA Mankotia
مکتوب میں منکوٹیہ پر الزام ہے کہ وہ دوسری قومی اور جموں و کشمیر کی علاقائی جماعتوں کے ساتھ مصروف ہے جبکہ عآپ کی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت نہیں کر رہا ہے اور نہ ہی گذشتہ تین ماہ سے پارٹی کی طرف سے دیا گیا کوئی کام ا نجام دے رہا ہے۔ منکوٹیہ پر پارٹی کو بدنام کرنے اور پارٹی کے رضاکاروں کو دوسری جماعتوں میں شرکت کرنے کے لئے راضی کرنے کا بھی الزام ہے۔
دریں اثنا موصوف سابق ایم ایل اے نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میری بات تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ہوتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں ان کی پارٹی میں شامل ہوگیا ہوں۔