ادھمپور میں لوگوں کو بچوں کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ تمام اسکولز کے باہر چائلڈ لائن کے لوگو Childline Logo کے علاوہ ہسپتالز کی او پی ڈی سلپس پر بھی لوگو لگایا جائے گا۔
ضلع کی ڈپٹی کمشنر اندو کنول چِب نے یقین دلایا ہے کہ بچوں کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لیے چائلڈ لائن ادھم پور Childline Udhampur کا بھرپور تعاون کیا جائے گا۔
Short Film On Sexual Exploitation Of Children: بچوں میں بیداری کے لیے شارٹ فلم بچوں کو جنسی استحصال کے خلاف آگاہ کرنے کے لیے ایک شارٹ فلم کومل Child Sexual Abuse Prevention Film کی سی ڈی لانچ کرتے ہوئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے چائلڈ لائن انڈیا فاؤنڈیشن کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ سی ڈی تمام اسکولوں میں تقسیم کی جائے گی تاکہ تمام بچوں کو جنسی زیادتی Sexual Abuse کے خلاف آگاہ کیا جا سکے۔ انہوں نے چائلڈ لائن ادھم پور کی ٹیم سے کہا کہ وہ دور دراز علاقوں میں بھی لوگوں کو آگاہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بچے اپنے حقوق سے آگاہ ہوں۔ چائلڈ لائن تنظیم اس میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لانچ کی گئی فلم کی سی ڈی میں بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ Good Touch And Bad Touch کے بارے میں معلومات دی گئی ہے۔
اس موقع پر موجود ہیموفیلیا سوسائٹی جموں Haemophilia Society Jammu کے صدر نے کہا کہ ان کا مقصد ضلع ادھم پور کے تمام اسکولوں کے بچوں کو جنسی استحصال کے خلاف آگاہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لیے آنے والے دنوں میں پنچ-سرپنچوں کے علاوہ ضلع ترقیاتی کونسل اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے اراکین کے تعاون سے بیداری مہم Awareness Campaign بھی چلائی جانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Plan For Child Future: بچوں کے مستقبل کے لیے مناسب منصوبہ بندی
اس موقع پر چائلڈ لائن ادھم پور Childline Udhampur کوآرڈینیٹر ہری کرشنا، کونسلر ظہور احمد، ممبران اجیت۔ کمار، آشو پٹھانیا، وشوانی گپتا، وقار احمد، سمیت پاراشر، روہت کمار، گورو کمار بھی موجود تھے۔