ریاست کے چیف الیکشن افسر رام ترنی كانتی نے بتایا کہ 'اتوار کو صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک ہونے والی ووٹنگ کے لیے 1200 الیکشن حکام کے ساتھ 2000 سے زیادہ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران 1،41،251 ووٹرز 13 امیدواروں کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔'
مغربی تریپورہ میں 168 پولنگ اسٹیشنوں پر اتوار کو دوبارہ پولنگ - west tripora
مغربی تریپورہ لوک سبھا سیٹ کے 168 پولنگ مراکز پر اتوار کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔ حزب اختلاف نے مغربی تریپورہ لوک سبھا کے 1679 پولنگ مراکز پر دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے 168 پولنگ مراکز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا۔
ec
الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف الیکشن افسر، خصوصی سپروائزر اور مغربی تریپورہ کے الیکشن افسر کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کی بنیاد پر ان پولنگ اسٹیشنوں کی پولنگ کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی ریٹرننگ افسر ڈاکٹر سندیپ ایم مہاتمے کو تبدیل کرنے کے علاوہ، انتخابات مکمل کرانے میں مصروف کئی پولنگ افسران اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور انضباطی کارروائی بھی کی گئی ہے۔'