حکومت کے مطابق ملک کے عوام ڈیجیٹل انڈیا میں زندگی گزار رہے ہیں لیکن زمینی حقیقت یہ ہے کہ' آج بھی انسانی زندگی کی بنیادی ضروریات روٹی، کپڑا اور مکان، لوگوں کو میسر نہیں ہے۔
ویسے تو غریبوں اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے کا ذمہ میرٹھ کی متعدد سماجی تنظیموں نے اٹھایا ہے، ضلع کی ایک ایسی ہی یوگی فاؤنڈیشن نامی تنظیم ہے جو روزانہ دوپہر میں میرٹھ کے میڈیکل کالج کے احاطے میں تقریباً 250 سے زائد ضرورت مند افراد کو کھانا کھلاتی ہے۔
تنظیم کے صدر راج کمل کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ 30 جون سے اس کی شروعات کی گئی ہے، کھانے میں صرف 5 روپے میں دال اور چاول دیا جاتا ہے کیونکہ یہ تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ ضرورت مندوں کی خدمت کرنے کے لیے ہے۔