کیرالا میں کاکی ناڈا ڈسٹرکٹ جیل کے 60 قیدیوں کو ایک بلاک میں منتقل کردیا گیا جبکہ ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی۔
جیل کے تین قیدیوں میں شدید علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں پاراوور کے فرسٹ لائن ٹریٹمنٹ سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ جیل کے عملے کے 2 ارکان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے۔ جیل میں کل 180 قیدی اور 65 عملے ارکان ہیں۔ وبا پر قابو پانے کے لیے جیل حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
وہیں یرناکلم ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 396 کیسز درج کئے گئے جبکہ یہ تعداد ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔