عوام کا کہنا ہے کہ سرپنچ لوگوں کو سر عام بے عزت کرتا ہے۔ پنچائت منجمی سے آئے ہوئے لوگوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سرپنچ اور نائب سرپنچ نے مستحق افراد کو مختلف اسکیموں کے تحت کئے گئے کاموں کی اجرت سے محروم رکھا ہے۔
پنچائت منجمی کے لوگوں کا ڈوڈہ میں سرپنچ کے خلاف احتجاج اُنہوں نے سرپنچ پر بدکلامی اور دھمکی دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے انہوں نے کہا کہ سرپنچ کی جانب سے عوام کو منہ کھولنے پر ڈرایا دھمکایا جاتا ہےاس کے علاوہ غریب عوام کے فرضی دستخط بھی کئے جاتے ہیں جس کا اُن لوگوں کو کوئی علم نہیں ہوتا ہے۔
احتجاجیوں نے کہا کہ غریب عوام کو سرپنچ نے لوٹنے کا کام شروع کیا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کے عہدیدار بھی خاموش تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔احتجاجی مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ اور متعلقہ محکمہ کے حکام سے عوامی شکایت کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اُن کی مشکلات کی طرف کوئی توجہ نہیں دیا جا رہا ہے بلکہ سرپنچ، نائب سرپنچ خود ہی ترقیاتی فنڈس کا نا جائز استعمال کر رہے ہیں ۔اور غریب مستحق افراد کو اُن کے حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔