اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل میں این آر ایل ایم کی جانب سے میلے کا انعقاد - NRLM Ganderbal organizes Nowbahar Mela

ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں آج این آر ایل ایم کی جانب سے نو بہار میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ سیلف ہیلف گروپوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کونسل نے بھی شرکت کی۔

گاندربل میں این آر ایل ایم کی جانب سے میلے کا انعقاد
گاندربل میں این آر ایل ایم کی جانب سے میلے کا انعقاد

By

Published : Mar 24, 2021, 7:41 PM IST

نو بہار میلے میں مہمان خصوصی ضلع ترقیاتی کونسل نزحت اشفاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیلف ہیلف گروپس نے ہمارے معاشرے میں خواتین کو آگے بڑھنے میں ایک رول ادا کیا بلکہ بہت ساری خواتین نے نہ صرف اپنا روزگار کمایا بلکہ دوسروں کو بھی روزگار دیا۔

گاندربل میں این آر ایل ایم کی جانب سے میلے کا انعقاد

انہوں نے پروگرام میں آئے سبھی سیلف ہیلف گروپوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ کبھی بھی ان کو کسی مدد کی ضرورت ہو تو ان سے رابطہ کریں۔

ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر گاندربل جناب شیرین شفیع نے پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے سلسلہ میں تفصیلی روشنی ڈالی تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس پروگرام کا حصہ بنیں اور اپنا روزگار حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 13،653 ارکان پر مشتمل 1،517 سیلف ہیلف گروپ این آر ایل ایم کے گاندربل کے ساتھ منسلک ہیں اور اپنا روزگار حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے پروگرام میں آئے سبھی ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details