اردو

urdu

By

Published : Jun 7, 2021, 10:23 PM IST

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں ایک نوجوان کا قتل

نکھل کی بہن کی منگنی روکنے کی کوشش نوجوان کے قتل کی وجہ بتائی جا رہی ہے۔

Murder
Murder

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے رام مندر واجپائی کالونی میں دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل کرنے کی واردات پیش آئی ہے۔ کرونیشور نگر گلبرگہ کے 22 سالہ نوجوان نکھل کاقتل ہوا ہے۔ جبکہ اس کی والدہ کملا اما حملہ میں شدید زخمی ہوئی ہیں۔

والدہ کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے۔ نکھل کی بہن کی منگنی روکنے کی کوشش اس کے قتل کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ اودے اسٹیشن بازار کے ساکن لڑکے نے نکھیل کی بہن کی منگنی روکنے کی کوشش کی۔

اس بات پر ہوئے جھگڑے میں اودے نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر نکھل اس کے بھائی وکاس اور والدہ کملا اما پر حملہ کیا۔

حملہ میں نکھل کی برسر موقع پر موت ہوگئی جبکہ وکاس اور کملا اما زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details