اردو

urdu

By

Published : Apr 30, 2021, 7:22 PM IST

ETV Bharat / state

کرناٹک، کیرالہ، اترپردیش میں کورونا کے سب سے زیادہ سرگرم معاملے، دہلی میں کمی

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک، کیرالہ اور اترپردیش میں کورونا کے فعال معاملوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ قومی دارالحکومت میں فعال معاملوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کرناٹک، کیرالہ، اتر پردیش میں کورونا کے سب سے زیادہ سرگرم معاملے، دہلی میں کمی
کرناٹک، کیرالہ، اتر پردیش میں کورونا کے سب سے زیادہ سرگرم معاملے، دہلی میں کمی

ملک کی چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور باقی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔

اس عرصے کے دوران کرناٹک، کیرالہ اور اترپردیش میں بالترتیب 20612، 17443 اور 9196 فعال معاملے ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ دہلی اور مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 5447 اور 3149 فعال معاملوں میں کمی کے ساتھ ہی مدھیہ پردیش میں 696 ، چھتیس گڑھ میں 936، لداخ میں 85 اور منی پور میں بھی پانچ فعال معاملے کم ہوئے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،86،452 نئے معاملے کے آنے کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 87 لاکھ 62 ہزار 976 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 2،97،540 مریض بھی صحتیاب ہوئے ہیں۔

ملک میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ 84 ہزار 418 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا فعال معاملوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد 31،70،228 ہوگئی ہے۔ ایک ہی وقت میں مزید 3498 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،08،330 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details