اردو

urdu

By

Published : Nov 23, 2019, 10:34 PM IST

ETV Bharat / state

پٹاخے داغنے پر دولہے کے خلاف ایف آئی آر درج

اتر پردیش کے شہر نویڈا میں ضلعی انتظامیہ نے فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایک شادی میں پٹاخے داغنے پر دولہے اس کے والد اور متعلقہ افراد  کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

پٹاخے داغنے پر دولہے کے خلاف ایف آئی آر درج

ضلع میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے مقصد سے ضلعی مجسٹریٹ بی این سنگھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ این جی ٹی کے قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پٹاخے داغنے پر دولہے کے خلاف ایف آئی آر درج

اس تناظر میں سٹی مجسٹریٹ نوئیڈا شیلندر کمار مشرا اور پولیس محکمہ اور آلودگی بورڈ کے ذریعے پٹاخے داغنے پر سخت کارروائی کرتے ہوئے بی 10 سوسائٹی سیکٹر 34 نوئیڈا کے دولہا اور اس کے والد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع میں جہاں بھی شادی کے موقع پر پٹاخے داغنے کی کوئی شکایت موصول ہوتی ہے تو متعلقہ افراد کے خلاف بھی ایسی ہی کارروائی کی جائے گی ، تاکہ ضلع میں آلودگی پر قابو پایاجاسکے۔

اب تک نوئیڈا میں دولہا اور منتظمین کے خلاف چار ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اس سلسلے میں آگاہی پروگرام منعقد کررہے ہیں اور لوگوں سے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنے کی اپیل بھی کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details