اس احتجاج میں بھارتیہ کسان یونین کے عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔
اس مظاہرے کے لئے ضلع مظفر نگر پولیس نے مکمل طور پر چوکسی برتی ہوئی ہے۔ چوراہوں اور عدالت کے احاطے میں پولیس کی مناسب نفری تعینات کردی گئی ہے، ایس پی سٹی ستپال انٹل اور سیٹی مجسٹریٹ اتول کمار کو اس مظاہرہ پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔
کسانوں کا غیر معینہ مدت تک احتجاج جاری اس موقع پر بی. کے. یو کے قومی صدر چودھری راکیش ٹكيت نے کہا کہ کسانوں کے بہت سارے مسائل جیسے پانی، گنا، استحکام، بجلی، حساب کا مسئلہ ، واجبات کی ادائیگی کا مسئلہ کے ازالہ کے لئے ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں غیر معینہ مدت کا دھرنا شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات کی تکمیل نہیں کی جاتی تب تک مظاہرہ جاری رہے گا۔