مٹینگ میں پی ایم اے وائی ، ایم جی نریگا اور سمگرا اسکیموں اور دیگر سکیموں کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو معلومات دی گئیں
ڈی سی اننت ناگ کی ضلع افسران کے ساتھ کی پہلی میٹنگ - district officers
ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے آج ڈی سی آفس اننت ناگ میں مختلف افسران کے ساتھ پہلی میٹنگ کی۔ اس موقع پر محکمہ جل شکتی ، آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، صحت ، آر ڈی ڈی ، تعلیم ، آئی سی ڈی ایس ، شہری ترقیات کے متعلقہ افسران کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بھی موجودتھے۔

ڈی سی اننت ناگ کی ضلع افسران کے ساتھ کی پہلی مٹینگ
ڈی سی اننت ناگ کی ضلع افسران کے ساتھ کی پہلی مٹینگ
ڈی سی اننت ناگ نے افسران کو ہدایت کی کہ اخراجات کے عمل کو تیز کریں اور 31 مارچ تک زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر عوامی مفادات کو ترجیح دیں اور عوامی مشکلات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔
وہی کچھ افسران نے اہم اسکیموں کو عملی جامہ پہنانے میں ان کو درپیش مسائل ڈپٹی کمشنر کی نوٹس میں لائے۔ ڈاکٹر سنگلا نے انہیں ضلع میں پائیدار اور جامع ترقی کے لئے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔