اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عوامی مسائل کے لئے بائیں بازو کی قوتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے'

مارکسی کمیونسٹ پارٹی پولٹ بیورو کی رکن ورندا کرات نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جب بایاں محاذکی طاقت مضبوط ہوئی ہے تبھی ملک میں غریب اور عام عوام کے مفاد میں قانون بنے ہیں۔

مارکسی کمیونسٹ پارٹی پولٹ بیورو

By

Published : Apr 26, 2019, 11:59 PM IST

کرات نے آج پٹنہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل کو اٹھانے کیلئے بائیں بازو کی طاقتوں کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔ پارلیمنٹ میں جب بائیں بازو کی جماعتیں مضبوط ہوئی ہیں تب ہی ملک میں غریب اور عام عوام کے مفاد میں قانون بنے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سال 2004 سے 2008 کے مابین مرکزمیں جب متحدہ ترقی پسند اتحاد ( یو پی اے ) کی حکومت تھی تب ملک میں بہتر کام ہوئے تھے لیکن اس کے بعد یو پی اے دو اور قومی جمہور ی اتحاد ( این ڈی اے ) کی حکومت میں عوام کے مفاد میں کوئی کام نہیں ہوا ۔

سی پی آئی ایم کی پولٹ بیورو رکن نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت کو ہٹاکر مرکز میں ایسی حکومت بننی چاہئے جو غریب ، مزدور ، کسان،خواتین اور نوجوانوں کے مفاد میں کام کریں۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ کافی سنگین ہے اسی لئے مرکز میں بننے والی نئی متبادل حکومت بے روزگاری دورکرنے کے لئے کارگر پالیسی بنائے گی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details